وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمراہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 218 سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاستدان ملک ظفر راں کی وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات 

February 23, 2019

 

Islamabad: February 23, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمراہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 218 سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاستدان ملک ظفر راں کی وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات 

※ ملک ظفر راں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت 

※ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور وژن  پر بھرپور اعتماد کا اظہار 

※ سابقہ حکمرانوں کی جانب سے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیے جانے کی پالیسی نے  پس مانندگی ، غربت اور محرویوں کو جنم دیا۔ جنوبی پنجاب کی عوام پاکستان تحریک انصاف کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھتے ہے جس نے ملکی سیاست پر دو جماعتی پارٹیوں کے تسلط کو ختم کرکے نئی سوچ دی: ملک ظفر راں کی وزیر اعظم سے گفتگو 

※ جنوبی پنجاب کی عوام کا احساس محرومی دور کرنا اور علاقے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے: وزیر اعظم 

※ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نہ صرف عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا: وزیر اعظم 

※ وزیر اعظم نے ملک ظفر راں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی منشور کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے