وزیر اعظم عمران خان سے امریکن بزنس کونسل پاکستان کے وفد کی وزیراعظم آفس میں ملاقات۔ 

February 07, 2019

وزیر اعظم عمران خان سے امریکن بزنس کونسل پاکستان کے وفد کی وزیراعظم آفس میں ملاقات۔ 

امریکن بزنس کونسل پاکستان میں 65 امریکی کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ یہ امریکی کمپنیاں معیشت کے ہر شعبے میں موجود ہیں ۔

وفد کی جانب سے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار. ایز آف ٹریول ٹو پاکستان اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کے ضمن میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں،  وفد کے اراکین کی گفتگو۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد ملک میں wealth creation, سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اور ease of doing business کو ممکن بنانا ہے۔ ان پالیسیوں سے ملک میں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، غربت میں کمی آۓ گی اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا بے پناہ پوٹینشل ہے۔ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جو موجودہ حکومت کی معاشی اور اقتصادی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں حکومت کی طرف سے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ملکی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے پر بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

وفد میں معروف امریکی اور بین الاقوامی سر مایہ کار کمپنیز کے نمائندے شامل  تھے۔ 

وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق داؤد اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔