وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ برائے ایوی ایشن (ہوا بازی) محمد میاں سومرو اور  سی ای او پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ائیر مارشل ارشد محمود کی ملاقات

February 06, 2019

 

Islamabad : February 6, 2019

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ برائے ایوی ایشن (ہوا بازی) محمد میاں سومرو اور  سی ای او پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ائیر مارشل ارشد محمود کی ملاقات
ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔ 
سی ای او پی آئی اے نے وزیرِ اعظم کو قومی ائیر لائن کی بحالی کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ 
ادارے کو منافع بخش بنانے اور ادارے سے بد عنوانیوں میں ملوث عناصر کو پاک کرنے کے حوالے سے بھی کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
قومی ائیر لائن کی نج کاری پی ٹی آئی کے منشور میں نہیں تاہم ادارے کو خسارے سے بچانے کے لئے اصلاحات پر عمل پیرا ہیں : وزیرِ اعظم 
اصلاحات  کا مقصد قومی ائیر لائن کو  مسلسل مالی نقصانات سے بچانا اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے: وزیرِ اعظم 
سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کی نئی ایوی ایشن پالیسی کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریفنگ
پی آئی اے کا جامع بزنس پلان مارچ کے آخر میں حکومت کو پیش کر دیا جائے گا: وزیرِ اعظم کو بریفنگ
پی آئی اے کے معاملات  اور ادارے کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے : وزیرِ اعظم کی ہدایت