وزیرِ اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

February 06, 2019

وزیرِ اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

 

ملاقات میں وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ایم این ایز سردار محمد اسرار ترین، خالد حسین مگسی، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان شامل

 

معاون خصوصی نعیم الحق، ترجمان ندیم افضل گوندل، ملک عامر ڈوگر اور ارشد داد بھی موجود

 

ملاقات میں بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال 

 

بلوچستان میں پانی کی قلت خصوصا پینے کے پانی کی کمی کے مسئلے کا مکمل ادراک ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے وزیر اعلی سے رابطے میں ہیں

 

 وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ایسٹ بے پر ایکسپریس وے کی تعمیر سے منسلک پیسیج وے سے متعلقہ ماہی گیروں کے مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور پیسیج وے کی کشادگی کا مطالبہ پیش کیا۔ وزیر اعظم کی معاملے کے حل کے لیے اقدامات کی ہدایت

 

سی پیک کی تعمیر اور گوادر میں ترقیاتی عمل سے بلوچستان کی عوام کے لیے سماجی و معاشی ترقی کے بے شمار موقع میسر آئیں گے: وزیر اعظم 

 

 بلوچستان کی عوام کی ترقی خصوصا نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے بلوچستان میں ٹیکنیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے: وزیر اعظم 

 

 بلوچستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سولر انرجی کو برؤے کار لانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے