وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

February 06, 2019

وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

 

ملاقات میں وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، پرنس نواز الائی، صالح محمد، علی خان جدون اور عظمی ریاض  موجود

 

معاون خصوصی نعیم الحق، ترجمان ندیم افضل گوندل، ملک عامر ڈوگر اور ارشد داد بھی ملاقات میں موجود

 

 ممبران قومی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کی عوام کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ 

 

 خیبر پختونخواہ میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔ پچھلے تین سالوں میں صوبے میں غربت میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے۔ سیاحت کے پوٹینشل کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جس سے صوبے میں مزید خوشحالی آئے گی: وزیر اعظم 

 

 سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے گی کہ مقامی لوگوں کو کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں : وزیر اعظم

 

: صوبوں میں سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ اور خصوصا ویسٹ ٹو انرجی پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے : وزیر اعظم

 

 صوبوں کے اندر مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں

 

 میں تفریق ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مستحکم کیا جائے اور فنانس ایوارڈ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کم ترقی  یافتہ  علاقوں کو ترقی کے لیے مناسب وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے: وزیر اعظم