وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا اجلاس

February 04, 2019

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا اجلاس

 

 اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،  صوبائی وزرا خزانہ ہاشم جوان بخت  اور تیمور سلیم خان ،  مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ،  ڈاکٹر اشفاق حسن، ڈاکٹر اعجاز نبی (ٹیلیفون) ڈاکٹر عابد سلہری، ڈاکٹر نوید حامد، سید سلیم رضا و دیگر شریک

 

اجلاس میں ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال ، معیشت کے استحکام و بحالی کے لئے  حکومت  کی جانب سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور۔ 

 

وزیرِ خزانہ کی جانب سے جنوری  کے مہینے میں معاشی اعشاریوں میں آنے والی بہتری کے ساتھ ساتھ  معیشت کی ڈیجٹلائزیشن،  ڈیٹ مینیجمنٹ آفس کو مستحکم کرنے  جیسے اقدامات پر بریفنگ

 

معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن فنانشل انکلوژن  ، ای کامرس مارکیٹ کے فروغ اور خصوصاً سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔ 

 

 ممتاز ماہرین  کی جانب سے ملکی معیشت کے استحکام کے سلسلے میں  مختلف تجاویز پیش