وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ٹورازم ٹاسک فورس کا اجلاس

February 04, 2019

* وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ٹورازم ٹاسک فورس کا اجلاس

 

* اجلاس میں وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، معاون خصوصی افتخار درانی، ذوالفقار بخاری، صوبائی وزرا اور ٹاسک فورس کے اراکین شریک

 

* سیاحت کے فروغ ، صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے ، صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبوں میں سیاحت کے حوالے سے ریگولٹری فریم ورک تشکیل دینے ، بین الاقوامی سطح پر ملکی سیاحت کو اجاگر کرنے جیسے اہم مقاصد کے لئے نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کی تشکیل دینے کی منظوری

 

25

ممبران  پر مشتمل نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ وفاقی وزارتوں، صوبائی محکموں اور نجی شعبے کے ٹورازم انڈسٹری سے وابستہ افراد پر مشتمل ہوگا

 

* اجلاس میں پی ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کا فیصلہ

 

* پی ٹی ڈی سی کی دو سو ارب کی جائیدادیں صوبوں کو منتقل کر دی جائیں گی

 

* پی ٹی ڈی سی نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کے لئے سیکرٹریٹ کا کام سرانجام دے گا۔

 

* مذہبی ٹورازم، ایڈونچر ٹورازم، کلچرل، تاریخی اور آرکیالوجیکل ٹورازم، ایکو ٹورازم، ٹرانس ہمالیہ جیپ ریلی گروپ، انفراسٹرکچر اور سہولت کاری، ریگولیٹری اور پالیسی ریفارمز، سرمایہ کاری اور ٹورازم برینڈنگ کے لئے مخصوص ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ 

 

* وزیرِ اعظم کو ٹورازم کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ

 

* خیبر پختونخواہ میں بیس نئے سیاحتی مقامات بنانے کا عمل جاری ہے: وزیرِ اعظم کو بریفنگ

 

* پشاور میں واقع بالاحصار قلعے کو سیاحتی مقام بنانے پر پیش رفت پر بھی بریفنگ

 

* بالاحصار قلعے کو سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا: وزیراعظم

 

* پنجاب میں واقع 800اور خیبر پختونخواہ میں واقع 157ریسٹ ہاؤسز کے کمرشل استعمال کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے : وزیر اعظم

 

  پر خصوصی توجہ دی جائے   Eco Tourism