وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

February 04, 2019

اجلاس میں وفاقی حکومت ، صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومتی قیادت موجود 

 

※ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان، صوبائی وزرا بھی اجلاس میں موجود 

 

※ وزیر اعظم کی بین الصوبائی اور صوبوں اور وفاق کے درمیان کوارڈینیشن بہتر کرنے کی ہدایت ۔ بہتر کوارڈینیشن کا مقصد عوام الناس کو درپیش مسائل کے مربوط اور منظم حکمت عملی اور پالیسیوں کی تشکیل ہے: وزیر اعظم

 

 موجودہ حکومت اپنی چھ ماہ کی مدت حکومت مکمل کر نے جا رہی ہے ۔ حکومت اپنے دور اقتدار کے اگلے فیز میں داخل ہو گئی ہے جس میں صوبوں اور وفاقی حکومت کے درمیان بہتر کوارڈینیشن کی ضرورت ہے 

 

※ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں اب تک عوام الناس اور ملک کی بہتری کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ان کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ 

 

※ عوام الناس کو پتہ چلنا چاہیے کہ ترقی اور سپیڈ کے دعوے کرنے والے کس طرح کا پاکستان اور کیسے حالات چھوڑ کر گئے ہیں 

 

※ مشکل ترین وقت میں حکومت سنبھالی ہے۔ ادراک ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں ۔ لیکن حکومت معاشی حالات کی بہتری کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے

 

 وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے مستقبل کی ترجیحات کے بارے میں شرکا کو بریفنگ 

 

※ مختلف صوبوب میں علاقائی ترقیاتی تفریق کو کم کرنے کے لیے Regional Equalisation Development Fund کا قیام زیر غور ہے جس میں وفاق اور متعلقہ صوبائی حکومتیں مل کر پس ماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے اقدامات کریں گی 

 

※ ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور ورلڈ بنک کے تعاون سے ملک کے پچاس شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی

 

※ سیاحت کے پوٹینشل کو برؤۓ کار لانے کے لیے روڈ میپ تشکیل دیا جا رہے 

 

※ وزیر اعظم کے وژن کی مطابق نالج اکنانومی کو فروغ دیا جا رہا ہے

 

: اجلاس میں وفاقی حکومت اور صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرا کی جانب سے صحت، تعلیم ، ایگری کلچر اور دیگر شعبوں میں اب تک اٹھانے والے اقدامات پر بریفنگ 

 

※ پنجاب میں سات انڈسٹریل زونز کے قیام کے سفارشات بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بھجوائی جا چکی ہیں: وزیر اعظم کو بریفنگ 

 

※ بورڈ آف انویسٹمنٹ کو آئندہ تیس دنوں میں اسپیشل اکنامک زونز  فریم ورک برائے سیاحت مرتب کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے: وزیر خزانہ کی بریفنگ 

 

※ موجودہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پنجاب میں پہلی دفعہ صوبہ بھر میں کسانوں کو گنے کی فصل کا پورا ریٹ ملا ہے : وزیر اعظم کو بریفنگ 

 

※ خودرنی تیل سن فلاور اور کنولا کی فصل کو فروغ دینے کے لیے کسانوں کو سبسڈی دی جا رہی ہے

 

 پنجاب کے آٹھ لاکھ افراد کو صحت انصاف کارڈ دینے کا عمل بیس تاریخ سے شروع کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں راجن پور ، ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور ملتان کی عوام کو صحت انصاف کارڈ فراہم  کیے جائیں گے 

 

※ 2019 کے آخر تک پنجاب کے 36 اضلاع کی عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا : وزیر اعظم کو بریفنگ

 

※ وزیر اعظم کی ایگری کلچر سیکٹر اور اس شعبے کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت 

 

※ ایگری کلچر سیکٹر کی ترقی سے عوام کو غربت سے نکلنے میں مدد ملے گی : وزیر اعظم 

 

※ وزیر اعظم کی ملک بھر کے ہسپتالوں میں صحت کے انتظام اور خصوصا صفائی کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت 

 

※ ہسپتال انتظامیہ پر یہ واضح کر دیا جائے کہ صفائی کے معیار پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی 

 

※ وزرا ہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کریں : وزیر اعظم

 

* رشکئی اکنامک زون بہت جلد آپریشنل کر دیا جائے گا: وزیر منصوبہ بندی کی بریفننگ

 

 فنانس، ایگری کلچر ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کوارڈینشین کی بہتری کے لیے وزرا کے ورکنگ گروپس تشکیل