وزیر اعظم عمران خان سے کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

February 01, 2019


وزیر اعظم عمران خان سے کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات 

ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر  علی امین گنڈاپور، ممبران قومی اسمبلی شاہد احمد، نورین فاروق ابراہیم، شاندانہ گلزار اور محمد یعقوب شیخ شامل 

معاون خصوصی نعیم الحق، ترجمان ندیم افضل چن اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی ملاقات میں موجود

.ممبران قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا

 عوام الناس کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں واضح تبدیلی لانا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کی عوام کی بہتری کے لیے پچھلے دور میں کیے جانے والے اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں تبدیلی کا عمل مستحکم ہو اور لوگوں کے معیار زندگی میں تبدیلی آئے: وزیر اعظم 

 صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے۔ سیاحت کے فروغ سے نہ صرف صوبائی بلکہ ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا: وزیر اعظم 

 وزیر اعظم کی ممبران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی


 کرک اور ڈی آئی خان میں پینے کے پانی کے حل کے لیے پلان تشکیل دیا جائے: وزیر اعظم کی صوبائی حکومت کو ہدایت