وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلقہ ایشوز پر اجلاس 

January 30, 2019

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلقہ ایشوز پر اجلاس 

 

 اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، سیکرٹری ٹیکسٹائل افتخار بابر و دیگر سینئر شریک 

 

 سیکرٹری ٹیکسٹائل ڈویژن کی جانب سے وزیر اعظم کو ٹیکسٹائل سیکٹر  خصوصا لاہور گارمنٹس سٹی، کراچی گارمنٹس سٹی پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ وغیرہ سے متعلقہ مختلف ایشوز  پر بریفنگ 

 

 وفاقی حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی: وزیر اعظم 

 

 ملکی معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے wealth creation (دولت کی پیداوار) اور  نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے: وزیر اعظم 

 

 نوجوانوں کو مقامی و بیرون ملک مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنر فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے: وزیر اعظم 

 

 سیکرٹری ٹیکسٹائل کی جانب سے آئندہ پانچ سالوں میں ایک لاکھ بیس ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے مجوزہ پروگرام پر بھی بریفنگ