وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے سلسلے میں اجلاس

January 29, 2019

اسلام آباد، 29جنوری2019:

 

 وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے سلسلے میں اجلاس

 

 اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، سینئر وزیر پنجاب علیم خان، معاون خصوصی نعیم الحق، معاون خصوصی افتخار درانی، ضیغم رضوی، یعقوب اظہار، گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب و دیگر شریک

 

 اجلاس میں وزیراعظم کے اعلان کردہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے حوالے سے کم آمدنی والے افراد کو کمرشل بنکوں کی جانب سے فنانسنگ کے حصول سے متعلقہ امور پر تفصیلی غور

 

 وزارتِ خزانہ اور سٹیٹ بنک کی جانب سے ہاؤسنگ فنانسنگ کے ضمن میں بنکوں کو مراعات فراہم کرنے کا فیصلہ

 

 اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے افراد کو بنکوں کی جانب سے آسان قرضوں کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے استفادہ کر سکیں۔ 

 

 وزارتِ خزانہ اور سٹیٹ بنک کی جانب سے بنکوں کو دی جانے والی مراعات کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

 

 کم آمدنی والے افراد کے لیے اپنے ذاتی گھروں کے حصول کے خواب کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے: وزیر اعظم

 

پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ سے نہ صرف کم آمدنی والے افراد کو گھر کی سہولت میسر آئے گی بلکہ معیشت کا پہیہ چلے گا اور نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے: وزیر اعظم

 

فورکلوژر  اور ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے: وزیر اعظم کی ہدایت