آئندہ ایک سال میں ملک بھر میں مختلف تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

January 25, 2019

 

اسلام آباد، 25 جنوری2019:

٭  وزیرِ اعظم عمران خان  کے وژن کے مطابق پاکستان کے ثقافتی ورثے اور سیاحتی پوٹینشل کو اجاگر کرنے اور اس سلسلے میں آئندہ ایک سال میں ملک بھر میں مختلف تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
٭ اجلاس میں وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل، ایگزیکیٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ شاہدہ شاہد، سابق سیکرٹری کامران لاشاری اور دیگر افسران شریک
٭ ملک کے طول و ارض میں موجود کثیر جہتی ثقافتی، مذہبی و تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے لئے آئندہ ایک سال کے عرصے میں مختلف ایونٹس، تقریبات، میلوں اور ادبی محفلوں پر مشتمل پروگرام کی منظوری
٭ ان تقریبات کے انعقاد کا مقصدارضِ پاکستان کے تین ہزار سالہ ثقافتی اور تاریخی ورثے اور ملک کے تنوع اور ثقافتی جامعیت کو اجاگر کرنا  اورایک عرصے سے مشکلات  سے دوچار پاکستانی عوام کو معیاری تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ تقریبات کا اہم مقصد نوجوان نسل کو قومی ورثے سے متعارف کراتے ہوئے پاکستانیت کو اجاگر کرنا ہے۔  
٭ ان ایونٹس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی اور تمام عمر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جو  دور افتادہ اور ماضی میں عدم توجہ کا شکارہونے کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ 
٭  تقریبات کا انعقاد مرکز، صوبائی حکومتوں اور ضلعی سطح پرکیا جائے گا۔
٭  میلہ چراغاں، گلگت بلتستان فیسٹیول، قوالی فیسٹیول، صوفیاء کرام کے عرس، شندور پولو فیسٹیول،  پاکستان کلچرل کارنیول، فلم فیسٹیول، فوک فیسٹیول، جشن ِ اقبال، کرتارپورہ فیسٹیول، چولستان جیپ ریلی، فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول اور پاکستان کے مایہ ناز گلوکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں مختلف محفلوں کا انعقاد جیسے پروگرامز کا مجوزہ شیڈول وزیرِ اعظم کو پیش۔
وزیر اعظم نے پروگرام کو سراہا اور کہا کہ یہ پروگرام پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا