وزیر اعظم عمران خان سے مالاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

January 28, 2019

وزیر اعظم عمران خان سے مالاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات 

 

 ملاقات میں وزیر مواصلات مراد سعید، ایم این ایز ڈاکٹر حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنید اکبر اور شیر اکبر خان شامل 

 

 معاون خصوصی نعیم الحق، افتخار درانی، ترجمان ندیم افضل چن، ملک عامر ڈوگر اور ارشد داد بھی ملاقات میں موجود 

 

ممبران قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں تعلیم، صحت، بجلی گیس و دیگر مسائل سے آگاہ کیا

 

  اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ سرکاری محکموں میں کلاس چہارم تک کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے۔ 

 

 سوات ، مالاکنڈ و دیگر علاقوں میں معدنی دولت کو برؤے کار لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں: وزیر اعظم