وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اجلاس

January 18, 2019

اسلام آباد، 18جنوری2019:

 وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اجلاس

 اجلاس میں  صوبائی وزارء میاں محمود الرشید، علیم خان، چیئرمین ہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم نقوی، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب خان و دیگر افسران شریک

 وزیرِ اعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں کیے جانے والے قانونی اور انتظامی اقدامات کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ 

 وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا کام تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے۔ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل ٹاسک فورس اور وزارتِ قانون کی منظوری سے حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔ گھروں کی خرید کے لئے فنانسنگ کا ماڈل اور اس ضمن  میں ٹیکس رعایات کا کام تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ 

 وزیرِ اعظم کو فورکلوژر لاز کے حوالے سے بھی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اٹارنی جنرل کی معاونت سے فورکلوژر لاز کو حتمی شکل دی جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت

 وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی سطح پر لاہور اور اسلام آباد میں پچیس ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا کر دیا جائے 

 صوبائی  وزیرہاؤسنگ محمود الرشید کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ رینالہ خود، چشتیاں اور لودھراں میں بہت جلد ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ 

  بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کی رہنمائی اور معاونت کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لئے خصوصی  سیل کے قیام کا فیصلہ

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے.