وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے ممبران قومی اسمبلی کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات

January 16, 2019


وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے ممبران قومی اسمبلی کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات 

ملاقات میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق شریک

وزیر خزانہ اسد عمر، معاون خصوصی نعیم الحق، ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود

 ملاقات میں صوبہ سندھ اور کراچی حیدرآباد جیسے بڑے شہروں کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت 

 دونوں جماعتوں کے مابین اتحادی امور پر بھی گفتگو 

 سندھ کی عوام کو درپیش مسائل کا ادراک ہے۔ مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی: وزیر اعظم 

 ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صوبائی سطح پر دونوں جماعتوں کے درمیان کوارڈینیشن کی مزید بہتری کےلیے گورنر سندھ عمران اسمعیل کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ
 وزیر اعظم آیندہ ماہ حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے 

 کراچی سرکولر ریلوے کی بحالی اور تکمیل میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا