وزیراعظم پاکستان کا راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کا اچانک دورہ 

January 15, 2019

 
وزیراعظم پاکستان کا راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کا اچانک دورہ 

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینٹر فیصل جاوید بھی ہمراہ 

ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر وفاقی وزیر عامر کیانی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ 

بے نظیر ہسپتال میں صحت کی سہولیات کا جائزہ 

ہسپتال میں عوام کو میسر علاج معالجے کے معیار کا بھی جائزہ 

ہسپتال میں صفائی اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا بھی جائزہ 

وزیر اعظم زچہ بچہ وارڈ سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے 

زیر علاج مریضوں کی خیریت اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا 

ہسپتال میں تیمار داری کیلئے موجود مریضوں کے اہل خانہ سے بھی گفتگو  

ہسپتال کو جدت سے آراستہ کرنے اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

امراض کی تشخیص و علاج اور انتہائی نگہداشت کے شعبے کو مزید سہولیات کے اہتمام کی بھی ہدایت