وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے سپورٹس کا اجلاس

January 09, 2019

 
اسلام آباد، 09جنوری2019:
 
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے سپورٹس کا اجلاس
 
اجلاس میں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، معاون خصوصی نعیم الحق، معاون خصوصی افتخار درانی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی و دیگر شریک
 
ٹاسک فورس کی جانب سے وزیرِ اعظم کو پاکستان میں سپورٹس کے ہر شعبے میں زبوں حالی، وجوہات اور ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے سفارشات پیش
 
کرکٹ، ہاکی، اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے حوالے سے متعلقہ تنظیموں کی کارکردگی کا مفصل جائزہ
 
ملک بھر میں موجود سپورٹس بورڈز کی تشکیل نو کا فیصلہ
 
کھلیوں کے احیاء اور سپورٹس کے میدان میں بین الاقوامی سطح پرملک کا نام روشن کرنے کے لئے نیا تنظیمی ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا: اجلاس میں فیصلہ
 
نئے انتظامی ڈھانچے کا باقاعدہ اعلان اس ماہ کے آخر تک کیا جائے گا
 
کھیلوں کے شعبے میں ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ سیاسی مداخلت، بدانتظامی، سہولتوں کے فقدان اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر پاکستان سپورٹس کے میدان میں پیچھے رہ گیا ہے: وزیرِ اعظم عمران خان
 
  کھیلوں کے میدان سمیت مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی اور مقابلے کی فضا  کو فروغ دے کر نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکتا ہے: وزیرِ اعظم