وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سرکاری زمینوں اور جائیدادوں کو مناسب طور پر بروئے کار لانے کے حوالے سے وزیرِ اعظم آفس میں اجلاس

January 09, 2019

 
اسلام آباد، 09جنوری2019:
 
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سرکاری زمینوں اور جائیدادوں کو مناسب طور پر بروئے کار لانے کے حوالے سے وزیرِ اعظم آفس میں اجلاس
 
اجلاس میں وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب خان و دیگر افسران شریک
 
سرکاری املاک کی نشاندہی اور ان کے مستقبل کے استعمال کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کی اب تک کی پیش رفت سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا۔ 
 
اب تک وفاقی حکومت کی 1412پراپرٹیز کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔جس میں سے 112املاک کی تصدیق کی جا چکی ہے جسکا رقبہ 44350کنال  اور مالیت اربوں روپے ہے: بریفنگ
 
پنجاب میں اب تک 44350کنال پر مشتمل 43پراپرٹیز جبکہ خیبر پختونخواہ میں 91املاک کی نشاندہی کی جا چکی ہے
 
تصدیق شدہ املاک کے مستقبل کے استعمال کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور
 
اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، ایبٹ آباد و دیگر بڑے شہروں میں اربوں کی سرکاری پراپرٹیز کو استعمال میں لا کر نہ صرف ان کا صحیح مصرف یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ ان کو کثیر آمدنی کا مستقل ذریعہ بنایا جا سکتا ہے: وزیرِ اعظم کو بریفنگ  
 
وزیرِ اعظم کی وزیرِ قانون کو تصدیق شدہ املاک کو بروئے کار لانے کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت
 
کراچی سمیت مختلف شہروں میں سرکاری املاک و اراضیوں پر غیر قانونی قبضوں پر بھی تفصیلی بریفنگ
 
بڑے شہروں میں قائم غیر قانونی کچی آبادیوں اور قبضہ شدہ سرکاری اراضی کو خالی کراتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ غریب لوگوں کو متبادل اور معیاری رہائشگاہیں فراہم کی جائیں: وزیرِ اعظم
   وزیرِ اعظم کی کمیٹی کو اب نشاندہی کی جانے والی  پراپرٹیز کی مالیت کا تخمینہ لگانے کی ہدایت
  سرکاری املاک کی نشاندہی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ تعاون نہ کرنے والے محکموں اور افسران کی بھی نشاندہی کی جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت