وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انرجی کا اجلاس

January 08, 2019

 
اسلام آباد، 08جنوری2019:
 
 وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انرجی کا اجلاس
 
اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیرِ پٹرولیم غلام سرور، وزیربرائے توانائی عمر ایوب، وزیرِ ریلوے شیخ رشید، وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیرِ برائے بحری امور علی حید زیدی و دیگر شریک
 
 وزیر اعظم کو ملک میں گیس کی طلب اور رسد کے حوالے سے موصول شکایات کے ازالے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر مفصل بریفنگ
 
آئندہ ایک ہفتے میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کو یقینی بنایا جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت
 
 ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے غیر قانونی طور پر گیس کمپریسرز کے استعمال کے خلاف کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ غیر قانونی کمپریسر ز کے استعمال کے جرم میں اب تک پانچ ہزار کنکشن منقطع کیے جا چکے ہیں۔
 
 اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات اور اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ
 
 بجلی چوری کے خلاف مہم کے نتیجے میں محض نومبر کے ایک مہنیے میں ڈیرھ ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔
 
 بجلی چوری کے خلاف مہم میں اب تک 16000مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
 
 بجلی چوری کے خلاف مہم میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں جس سے نہ صرف چوری کی سطح نیچے آ رہی ہے بلکہ ایسے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں بھی واضح بہتری آئی ہے۔ 
 
 گیس کے شعبے میں ہونے والے نقصانات اور چوری کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ 
 
 اس وقت سسٹم میں سے بارہ سے تیرہ فیصد گیس چوری ہو رہی ہے: اجلاس کو بریفنگ
 
 گیس کے شعبے میں سالانہ نقصانات تقریبا پچاس ارب روپے سالانہ ہیں۔
 
مختلف شعبوں میں گیس کی طلب و استعمال اور تخمینوں سے متعلقہ مسائل کے مستقل حل کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان کوارڈینیشن کو مزید بہتر کیا جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت
 
 وزیرِ اعظم کی چئیرمین ٹاسک فورس برائے انرجی کو وزیرِ پٹرولیم اور وزیرِ توانائی کی مشاور ت سے گیس کی طلب و رسد، اعدادو شمار کے تجزیوں اور تخمینوں کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے مربوط نظام وضع
کرنیکی ہدایت
 
 بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت
 
 کسی کی چوری یا بدانتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ ناقابلِ قبول ہے: وزیرِ اعظم
 
 گذشتہ دنوں میں پیش آنے والے گیس بحران کی انکوائری رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش، رپورٹ میں ذمہ داری کا تعین کر دیا گیا ہے۔
 
*  کے حوالے سے نئی پالیسی 2019 متعارف کرائی جا رہی ہے جس کا مقصد قابل تجدید توانائی کے حصول کے لیے ملکی وسائل کا بھرپور استعمال اور شعبے کو درپیش مسائل کا حل ہے( Renewable Energy ) قابل تجدید توانائی