وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

January 02, 2019

اسلام آباد، 02جنوری 2019:


 وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
 اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیر برائے آبی ذخائر فیصل واؤڈا، گورنر سندھ عمران اسمعیل، ممبر صوبائی اسمبلی ثمر علی خان ، چیف ایگزیکیٹو کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ محمد صالح فاروقی، عدنان اصدر ، سیکرٹری مواصلات و دیگر اعلیٰ افسران شریک
* شہر قائد میں وفاقی حکومت کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
 کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جس کا ملکی معیشت کے استحکام و ترقی میں کلیدی کردار ہے: وزیرِ اعظم
 کراچی کے شہریوں کو درپیش ٹرانسپورٹ، پینے کاپانی ، سیوریج ، ہاؤسنگ اور دیگر مسائل کا مکمل ادراک ہے ۔ ان مسائل پر قابو پانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی: وزیرِ اعظم
 وزیرِ اعظم کی وفاقی حکومت کے منصوبوں پر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت
کراچی میں جاری وفاقی حکومت کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی غرض سے متعلقہ محکموں کے درمیان کوارڈینیشن کی بہتری کے لیے وزیر اعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے