وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اجلاس

December 31, 2018

 
اسلام آباد، 31دسمبر2018:
 وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اجلاس
 ہاؤسنگ ٹاسک فورس کی وزیرِ اعظم کو پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ
 نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کا مسودہ بہت جلد کابینہ کو پیش کر دیا جائے گا: وزیرِ اعظم کو بریفنگ
 رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کاڈرافٹ بھی ایک ہفتے کے اندر پیش کر دیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے ریگولیٹری شعبے کو ڈویلپمنٹ سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔ 
سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے انٹرسٹ ریٹس کی تجاویز بہت جلد ٹاسک فورس کے ممبران سے شئیر کر لی جائیں گی۔ 
 فور کلوژر لاز کو دو ہفتوں میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دے دی جائے گی: اجلاس کو بریفنگ
 اربن ری جنریشن کے حوالے سے قانون کا مسودے کودو ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔
 پراپرٹی کے حوالے سے زیر التوا قانونی کیسز میں جہاں تمام کوائف مکمل ہیں ان کو آئندہ نوے دنوں میں نمٹایا جائے: وزیرِ اعظم کی صوبائی حکومتوں کو ہدایت
 فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے تحت ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین کے لئے تعمیر کیے جانے والے مکانات پر پیش رفت پر بھی بریفنگ
 ڈیڑھ لاکھ ملازمین کے لئے رہائشگاہوں کی تعمیر کے لئے اظہار دلچسپی کے اشتہار پر اب تک اکتالیس پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور اٹھاسی تجاویز جمع کرائی گئیں۔ ان میں سے 25کمپنیوں نے ایک مقام پر جبکہ 14کمپنیوں کی جانب سے مختلف مقامات پر مکانات کی تعمیر اور زمین کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے: وزیرِ اعظم کو بریفنگ 
 وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لئے سروے فارمز اور عوام کی جانب سے ردعمل پر بھی بریفنگ 
 پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کے اہم منصوبوں میں سر فہرست ہے جس سے نہ صرف گھروں کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ معیشت کا پہیہ تیز ہوگا اور نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے: وزیرِ اعظم
 نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے متعلق تمام کاروائی کی رفتار کو مزیدتیز کیا جائے تاکہ پراجیکٹ پر عملی کام کا آغاز جلد کیا جا سکے: وزیرِ اعظم