وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت فاٹا کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

December 31, 2018

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت فاٹا کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس 
 اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر ، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان ، وزیر اعظم کے مشیر  شہزاد ارباب، معاون خصوصی افتخار درانی صوبائی وزیر خزانہ  تیمور سلیم خان اور افسران شریک 
 
 اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں انتظامی امور، صحت، تعلیم ، لا اینڈ آرڈر اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ تین ماہ کے لائحہ عمل کا جائزہ 
 
 انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم
 وزیر اعظم کی انضمام شدہ علاقوں کے پانچ لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی جنوری کے آخر تک شروع کرنے کی ہدایت 
 
 وزیراعلی ، صوبائی وزرا اور متعلقہ سیکرٹریز باقاعدگی سے انضمام شدہ علاقوں اور مختلف محکموں کا دورہ کریں اور تعلیم صحت ترقیاتی کاموں  کا از خود جائزہ لیں  : وزیر اعظم کی ہدایت 
 
 صوبائی کابینہ ہر ماہ ترقیاتی کاموں اور اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لے گی: اجلاس میں فیصلہ 
 
 انضمام شدہ علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کے جلد از جلد نفاذ کےلیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
 انضمام شدہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور پولیس کے محکموں کی خالی اسامیوں کو پر کرنے اور بھرتیوں کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت