وزیر اعظم عمران خان کا پمز ہسپتال کا اچانک (سرپرائز) دورہ

December 27, 2018


 

اسلام آباد: 27دسمبر 2018



وزیر اعظم عمران خان کا پمز ہسپتال کا اچانک (سرپرائز) دورہ 
وزیر اعظم نے بہتر انتظامات اور سروسز کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا 

وزیر اعظم کا مریضوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق ہسپتال انتظامیہ سے استفسار

 وزیر اعظم کی زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت، 
زیر علاج مریضوں کا علاج اور دیگر سہولیات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار

 وزیر اعظم نے ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹ ، نیوروسرجری، آرتھوپیڈک ، امراض چشم، اور ایمرجنسی شعبوں کا دورہ کیا 

 مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے: وزیر اعظم کی ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت 

 وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید اور نوشیروان برکی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے