چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

December 28, 2018

 
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ۔
 
ڈاکٹر ثانیہ کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے مختلف معاملات پر   وزیرِ اعظم کو بریفنگ
 
غربت کا خاتمہ  اور کمزور طبقے کو اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم
 
ریاست احساس    کا نام ہے جو معاشرے کے کمزور طبقوں کو اوپر اٹھانے میں اپنا کردار  ادا کرتی ہے: وزیرِ اعظم
 
غربت کے خاتمے کے لئے ایک ایسا  مفصل پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جو محض غربت سے متاثرہ افراد  کی وقتی ضروریات کو پورا کرنے  تک ہی محدود نہ ہو بلکہ جامع انداز میں کمزور طبقے کو غربت کے شکنجے سے نکلنے میں بھرپور کردار ادا کرے: وزیرِ اعظم
 
غربت کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ اس سلسلے میں جاری مختلف پروگرامزکے درمیان کوارڈینیشن  اور ربط ہو۔ 
 
غربت  کے خاتمے، بے روزگار   افراد کو ہنر کی فراہمی اورغربت کی لکیر سے نیچے کے خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پروگرام کو جلد حتمی شکل دی جائے : وزیرِ اعظم