پاکستان سٹیزن پورٹل کے اب تک کے اعداد و شمار جاری

December 29, 2018

 
 وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت اور عوام میں ڈائریکٹ رابطے اور وفاقی و صوبائی محکموں سے متعلقہ عوام کی شکایات کے ازالے کی غرض سے وزیرِ اعظم آفس میں قائم کیے گئے پاکستان سٹیزن پورٹل کے اب تک کے اعداد و شمار جاری 
 
 پاکستان سٹیزن پورٹل پر ریجسٹریشن اور اپنی شکایات و تجاویز حکومت تک پہنچانے کے سلسلے میں عوام کا حوصلہ افزا ردعمل
 
 دو ماہ کے قلیل عرصے میں اب تک پورٹل پر ریجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ 
 
 اب تک موصول شدہ شکایات کی تعداد229667ہے جس میں 90 فیصد اندرون ملک شہریوں 9.66 فیصد اوورسیز جبکہ 0.45 فیصد غیر ملکیوں کی جانب سے موصول ہوئیں۔ اب تک کل 47579تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
 
 پنجاب سے 105,794، خیبر پختونخواہ سے 26,790، سندھ سے 31,698، بلوچستان سے 2524، وفاقی دارالحکومت سے 61,644، گلگت بلتستان سے 184اور آزاد کشمیر سے 1172شکایات موصول ہوئیں۔ 
 
 پنجاب سے موصول شدہ شکایات میں سے 40,411 کا ازالہ کیا جا چکا ہے ، خیبر پختونخواہ سے 12771، سندھ سے2063، بلوچستان سے 316جبکہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی 35950شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔بقیہ شکایات کے ازالے پر کام جاری ہے۔
 
 اب تک موصول ہونے والے عوامی فیڈ بیک کے مطابق 24076 افراد نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر نہایت اطمینان کا اظہار کیا ہے جو کہ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ 
 
 
 گورننس کی بہتری اور عوام اور حکومت کے درمیان مستقل رابطہ کے قیام کے سلسلے میں پاکستان سیٹزن پورٹل اہم ذریعہ ہے 
 
 وزیرِ اعظم عمران خان کی عوام کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے زیادہ سے زیادہ برؤے کار لانے کی ترغیب