وزیر اعظم عمران خان کی لاہور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائندگان اورایکسپورٹرز کی طرف سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت

December 22, 2018

 
وزیر اعظم عمران خان  کی لاہور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائندگان اورایکسپورٹرز کی طرف سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت  ۔
 
تقریب حکومت کی طرف سےانڈسٹری کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کی پذیرائی کے  لئے منعقد کی گی۔
 
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کے لئے صنعتی ترقی نا گزیر ہے ۔
 
صنعت کار کےلیے آسانی اور حوصلہ افزا ماحول پیدا کرنے سے ملک میں معاشی ترقی ہوتی ہے اورعوام کو روز گار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں- حکومت صنعتکاروں کے مسائل کےحل  کیلئے پرعزم ہے ۔
 
جب تک wealth creation نہیں ہو گی، ترقی نہیں ہو گی۔ جب wealth creation ہو گی تو غربت میں کمی آئے گی۔ ہماری پالیسیوں کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ ہم صنعتی ترقی کے لیے وہ ماحول فراہم کریں جس سے wealth creation ہو۔
 
ملک کو فوری طور پر معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے ہمیں  دوست ممالک کی مدد ملی ہے جس کے لیے ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ 
 
 ہم کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہم امن کے لیے ثالثی کا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
 
ہمارا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانااور پاکستانی عوام کی خوشحالی ہے۔ 
 
  انشاللہ پاکستان ایک خوددار ملک بنے گا۔
وزیر اعظم عمران خان