وزیراعظم عمران خان سے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسل چئیرمینوں کی سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کی قیادت میں لاہور میں ملاقات

December 22, 2018

وزیراعظم عمران خان سے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسل چئیرمینوں   کی سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کی قیادت میں لاہور میں ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔  
 
چیئرمینز میں پیر غلام محی الدین ( وہاڑی )، سید قلندر عباس شاہ (بہاولنگر)، احمد نواز خان (بھکر)، شیخ دلشاد قریشی (بہاولپور)، چوہدری ثقلین سجنکا(چنیوٹ)، بابر خان سیال(جھنگ), ملک علی قادر(اوکاڑہ)، ملک اسلم سکھیرا(پاکپتن)، عمر خان گوپنگ ( مظفر گڑھ)،  انجینئر رضا سرگانہ (خانیوال)، امیر حیدر سنگھا (خوشاب) شامل تھے۔۔
 
شمولیت اختیار کرنے والے چیئرمینز نے وزیراعظم کے ویثرن اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی پائے گا، محروم طبقے کی محرومیاں دور ہوں گی اور  نچلی سطح تک عوام با اختیار ہوں گے
 وزیر اعظم نے شمولیت اختیار کرنے والےڈسٹرکٹ کونسلوں کے چیئرمینوں کوپارٹی میں خوش آمدید کہا