وزیرِ اعظم عمران خان سے فیصل آباد بار سے تعلق رکھنے والے وکلاء کے وفد کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات

December 19, 2018


اسلام آباد، 19دسمبر2018:

وزیرِ اعظم عمران خان سے فیصل آباد بار سے تعلق رکھنے والے وکلاء کے وفد کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات
* ملاقات میں وزیرِ قانون ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، ممبران قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد، رضا نصراللہ گھمن، شیخ خرم شہزاد، نواب شیر وسیر، فیض اللہ کموکا، فرخ حبیب، اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی شریک تھے۔ 
* وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان کو فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا مطالبہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد کی موجودہ آبادی دو کروڑ سے زائد ہے۔کثیر آبادی اور صنعتی اور کاروباری مرکز ہونے کی وجہ سے کارپوریٹ اور دیگر نوعیت کے مقدمات میں اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کے حصول کے لئے فیصل آباد کی عوام کو لاہور جاکر اپنے مقدمات کی پیروی کرنا پڑتی ہے جوکہ انکے لئے انتہائی مشکلات کا باعث بنتا ہے ۔ 
* وزیرِ اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے وکلاء وفد کی جانب سے پیش کیے جانے والے مطالبے کے حوالے سے وزیرِ قانون 
کو ہدایت کی کہ بینچ کے قیام کے سلسلے میں اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان اور اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کی جائے تاکہ اس مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکے۔