وزیرِ اعظم عمران خان سے شوکت بسرا کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات

December 13, 2018

 
وزیرِ اعظم عمران خان سے شوکت بسرا کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات
 
شوکت بسرا کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت
 
شوکت بسرا کی پارٹی میں شمولیت پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خوشی کا اظہار 
 
وزیرِ اعظم نے  ملکی سیاست میں شوکت بسرا کے کردار کو سراہا۔
 
 وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے   اپنی سیاسی خدمات مزید بہتر اور موثر طریقے سے جاری رکھیں گے۔
  
وزیرِ اعظم عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب  پارٹی ٹکٹ یا کسی عہدے کے لیے نہیں بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کے  وژن سے متاثر ہو کر کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ  تحریک انصاف کے منشور کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے