وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لیگل ریفارمز کے حوالے سے وزیر اعظم آفس میں بریفنگ

November 22, 2018

 

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لیگل ریفارمز کے حوالے سے وزیر اعظم آفس میں بریفنگ 

 وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی وزیر اعظم کو لیگل ریفارمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

 ریفارمز کا مقصد موجودہ قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے تاکہ تحریک انصاف کے منشور کے تحت انصاف کے حصول کا عمل آسان ، کم خرچ اور تیز بنایا جا سکے۔

 آسان، کم خرچ اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی سلو شنز کو متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کی معاونت کی جا سکے: وزیر قانون کی وزیر اعظم کو بریفنگ 

 ناداروں اور کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ریاست کی جانب سے قانونی معاونت کی فراہمی کے لیے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

  وراثت میں حق کے حصول سمیت خواتین کے دیگر حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے  بھی خصوصی قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں

 وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے جس کا مقصد کرپشن یا دیگر جرائم کی نشاندہی کرنے والوں کو نہ صرف تحفظ فراہم کرنا ہے بلکہ انکو انعام سے نوازا جائے

 سرکاری ملازمین کے سروس معاملات میں انصاف کے حصول کے عمل کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے 

 بیرون ممالک سے دوطرفہ قانونی معاونت کے معاہدوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی غرض میوچل لیگل اسسٹنس بل متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بل گذشتہ نو سال سے التوا کا شکار رہا ہے

 پارلیمانی سیکرٹری ملائیکہ علی بخاری نے وزیر اعظم کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے جامع اور مفصل قانونی اقدامات پر بریف کیا

 شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور انکو آسان اور سہل انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے: وزیر اعظم 

 انصاف کی فراہمی کا عمل وسائل پر نہیں بلکہ ریاست کے احساس ذمہ داری اور رحم سے وابستہ ہے۔ 

 آسان، سہل اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔ کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے: وزیر اعظم 

 خواتین، بچوں اور گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے: وزیر اعظم