وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں اہم اجلاس

November 22, 2018


اسلام آباد، 22نومبر2018:
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت  ملک میں غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو  باعزت روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں  اہم اجلاس

اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین،  وزیرِ اعظم کے معاون ِ خصوصی افتخار درانی چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر و دیگر شریک
چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے وزیرِ اعظم کو غربت کے خاتمے اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ

چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بی آئی ایس پی کے موجودہ نظام میں پائے جانے والے سقم خصوصاً  حق داروں کوکیش ٹرانسفر کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ 
سٹنٹڈگروتھ کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت

ملک میں نچلے طبقوں کا تحفظ سب سے اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم عمران خان
غربت کے خاتمے کے لئے مفصل پروگرام جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا: وزیراعظم۔