وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس

November 22, 2018

 
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس

اجلاس میں وزیرِ ہاؤسنگ  چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیر برائے پلاننگ  خسرو بختیار،  سینئر وزیر پنجاب علیم خان، ہاؤسنگ منسٹر سندھ سعید غنی، ایم این اے نجیب ہارون، ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم، شوکت ترین، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب ، ممبران ٹاسک فورس اور سینئر افسران کی شرکت

چیئرمین ٹاسک فورس ضیغم محمود رضوی کی وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے سلسلے میں مجوزہ قانون
سازی، وفاق اور صوبائی  سطح پر قائم کی جانے والی ہاوسنگ اتھارٹیز اور مجوزہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر معاملات  پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ
نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم پروگرام ہے جس سے بے گھر افراد کو گھر کی سہولت میسر آنے کےساتھ ساتھ ملک میں معاشی عمل تیز ہوگا اور نوجوانوں  کو بے شمار نوکریوں کے  مواقع فراہم آئیں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کا دائرہ کار آزاد جموں کشمیر اور گلگت  بلتستان تک بڑھانے کی ہدایت