وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے حوالے سے وزیر اعظم آفس میں بریفنگ

November 14, 2018

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے حوالے  سے وزیر اعظم آفس میں بریفنگ
 
اجلاس میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام محمد عثمان ڈار، وزیرِ اعظم کے معاونین  خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی، سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان اور دیگر افسران کی شرکت
 
 ملک میں اس وقت تیرہ کروڑآبادی پینتیس سال سے کم عمر ہے جس کی تعلیم و تربیت اور انہیں روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے: وزیرِ اعظم کو بریفنگ
 
سابقہ حکومت کے دور میں اربوں روپے سے شروع کیے جانے والے یوتھ پروگرامز کی افادیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ کامن وویلتھ یوتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انڈیکس رینکنگ کے مطابق پاکستان کی پوزیشن 2013کے مقابلے میں کم ہو کر 154تک آن پہنچی ہے۔ 2013میں پاکستان 89نویں نمبر پر تھا: وزیرِ اعظم کو بریفنگ
 کامن وویلتھ یوتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انڈیکس  کے مطابق تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع، سیاسی عمل اور دیگر امور میں شمولیت  کے حوالے سے پاکستانی نوجوانوں کی شرح انتہائی کم ہے۔
 پی ٹی آئی حکومت کے منشور کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور زندگی کے مختلف شعبوں میں انکی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے جامع اور مفصل پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے: بریفنگ
 پینتیس سال سے کم تیرہ کروڑ آبادی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے: وزیرِ اعظم عمران خان
 نوجوانوں کی تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور انکی ہر شعبے میں شمولیت کو یقینی بنانا پی ٹی آئی
حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم عمران خان
  گذشتہ دور میں خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لئے شروع کیے جانے والے مختلف پروگرامز کے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے پورے ملک کے لئے جامع اور مفصل پروگرام مرتب کیا جائے جس میں نہ صرف معیاری تعلیم، صحت کی سہولتوں اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے بلکہ غریب خاندانوں کے نوجوانوں کو غربت سے نکالنے اور انکو باعزت روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے: وزیرِ اعظم عمران خان
 جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کے لئے خصوصی پورٹل کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ براہ راست حکومت تک اپنی آراء، تجاویز اور شکایات پہنچا سکیں تاکہ مستقبل کی پالیسیاں ان تجاویز کی روشنی میں مرتب کی جا سکیں: وزیرِ اعظم