وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات

November 15, 2018

 
وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات 
 
 وزیر اعظم عمران خان کی چیئرمین ایچ ای سی کو ملک کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کے قیام کے لیے پلان مرتب کرنے کی ہدایت* 
 
 سیرت چیئر کے قیام کا مقصد آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ اور اسوہ حسنہ پر جینوئن ریسرچ اور انکی سیرت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اس تحقیق اور علم کے خزانے سے استفادہ کر سکیں: وزیر اعظم 
 
 آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمہ گیر اور جامع الصفات ذات مبارکہ پر جینوئن تحقیق پر مبنی علم سے نہ صرف انفردای زندگیوں میں رہنمائی حاصل ہوگی بلکہ اسلام کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد ملے گی: وزیر اعظم 
 
 آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے: وزیر اعظم 
 
 اس سال عید میلاد النبی کے موقع پر "رحمتہ العالمین کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصدر سرور کائنات کی سیرت مبارکہ کو اجاگر کرنا ہے: وزیر اعظم 
 
 چیئرمین ایچ ای سی نے وزیر اعظم کو وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا