وزیراعظم عمران خان سے لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات و مخیر حضرات کے وفد کی ملاقات

November 15, 2018

وزیراعظم عمران خان سے لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات و مخیر حضرات کے وفد کی ملاقات
 
 وفد میں میاں محمد احسان، گوہر اعجاز، میاں طلعت محمود، نور حضرت، ڈاکٹر عبدالباری خان، انوار احمد خان، عدیل سعید میر و دیگر شریک
 
وزیرِ اعظم کے مشیر شہزاد ارباب اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود
 
وفد کی جانب سے وزیرِ اعظم کے لاہور میں حالیہ اعلان کردہ پانچ پناہ گاہوں کی تعمیر کے تمام اخراجات  اٹھانے کی یقین دہانی
 
وزیرِ اعظم کی جانب سے اعلان کردہ پانچ پناہ گاہوں کے علاوہ  مخیر حضرات کی جانب سے مزید پانچ پناہ گاہیں بھی تعمیر کی جائیں گی
 
وفد کی جانب سے وزیرِ اعظم کو انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت پنجاب میں پانچ سرکاری ہسپتال چلانے کے سلسلے میں دی جانے والی خدمات پر بریفنگ
 
انڈس ہیلتھ نیٹ  ورک کی جانب سے پندرہ ارب روپے کی خطیر رقم سے لاہور میں چھ سو بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی بھی تعمیر کی جا رہی ہے: وزیرِ اعظم کو بریفنگ
 
وزیرِ اعظم نے  انڈس ہیلتھ نیٹ ورک، شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ، نعمت سلیم، غنی فاؤنڈیشن  و دیگر  مخیر حضرات کی جانب سے سماجی فلاح و بہبود کے سلسلے میں پیش کی جانے والی خدمات کو سراہا۔
 
ملکی معیشت کی بہتری کے سلسلے میں کاروباری شخصیات کی جانب سے وزیرِ اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی۔ 
 
ملاقات میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو