وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات

November 06, 2018

 
وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین بھی موجود تھے۔
 
  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیرِ اعظم کو موجودہ صورتحال پر بریف کیا۔ 
 
وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں مشائخ اور علما کے ساتھ مسلسل بذاتِ خود رابطے میں رہوں گا۔ ہم پر امن اسلام کے امیج کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ حضور صلى_الله_عليه_وسلم کی سیرت طیبہ کے پیغامِ رحمت کو اپنی آئندہ نسلوں تک  پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ مجھے ریاستِ مدینہ کے قیام کے لئے علما کرام اور دینی طبقات کی مشاورت کی ضرورت ہے۔ آئندہ 12ربیع الاول کو شایانِ شان   طریقے سے منایا جائے گا جس کے سلسلے میں تمام صوبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں دو روزہ ختمِ نبوت انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں امامِ کعبہ، جامعتہ الاظہر کے وائس چانسلر، شام کے مفتی، عراق اور تیونس کے علماکرام حضورصلى_الله_عليه_وسلم کی سیرتِ مبارکہ  پر روشنی ڈالیں گے۔ سیرتِ مبارکہ صلى_الله_عليه_وسلم کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی ہدایت پر تحقیقی اور تصنیفی کام کو حکومت کی سرپرستی میں فروغ دیا جائے گا۔ اتحادِ امت اور بین الامذاہب ہم آہنگی کی مہم کو تیز کیا جائے گا