وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے سلسلے میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس

October 24, 2018

 
اسلام آباد، 24اکتوبر2018:

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے سلسلے میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس 

 اجلاس میں وزیر برائے وفاقی تعلیم و قومی ورثہ شفقت محمود ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری، ایچ ای سی کے افسران شامل 

 مجوزہ یونیورسٹی کے چارٹر کے مسودے کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری 

 یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے چناؤ کے لیے وزیر تعلیم کی سربراہی میں سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری 

یونیورسٹی کے ڈیزائن اور آپریشنل معاملات کے لیے  چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

 نئے تعلیمی ادارے میں رواں سال دسمبر میں “پاکستان اور خطے کے لیے ابھرتے ہوئے چیلنجز (Emerging challenges for Pakistan and the Region) کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا 

 یونیورسٹی بنانے کے پہلے مرحلے میں Institute of Advance Studies کے قیام کی منظوری ۔ IAS کے قیام سےباقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا: اجلاس میں فیصلہ