وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس

October 22, 2018

 وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس
  ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت کی جانب سے آئندہ 25سالوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع انرجی پالیسی و لائحہ عمل تشکیل دیاجا رہا ہے تاکہ جہاں گھریلو، صنعتی و دیگر شعبہ جات کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے وہاں انرجی مکس کا حصول، ملک میں موجود وسائل کا مکمل استعمال، قابل تجدید ذرائع کا فروغ اور انرجی پالیسی کے لئے منظم و مربوط فریم ورک تشکیل دیا جا سکے۔ 
 درآمد شدہ فیول پر انحصار میں کمی لانے اور ملک میں موجود وسائل کو برؤے کار لانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 
 بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاور سیکٹر میں چوری و دیگر نقصانات کی وجہ سے صارفین پر  پڑنے والے اضافی بوجھ کو ہٹانے کے لئے وزیرِ اعظم کی جانب سے فوری اقدامات کی ہدایت۔
  اس ضمن میں بجلی چوروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ
کسی دوسرے کی چوری اور بد انتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ قابل قبول نہیں: وزیرِ اعظم 
 بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ضلعی سطح پر متعلقہ ڈی سی اوز بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔ اس سلسلے میں دیگر صوبوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے: وزیرِ اعظم کو بریفنگ
بجلی کی ترسیل و تقسیم کو بہتر بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر ٹیکنالوجی کے استعمال کو برؤے کار لایا جا رہا ہے تاکہ جہاں ترسیلی نظام کو بہتر بنایا جا سکے وہاں تقسیم اور چوری جیسے مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
 وزیراعظم کی پاور ڈویژن کو معیاری ٹرانسفارمرز کی دستیابی کو یقینی بنانے سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے مختلف کمپنیوں کی شمولیت کے لئے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت
 اجلاس میں ملک میں تیل اور گیس کی دریافت و پیداوار پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ
 وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ شیل گیس کے موجود ذخائر میں پاکستان  دنیا بھر میں نویں نمبر پر شمار کیا جاتا ہے تاہم اس ذخائر کو برؤے کار لانے پر ماضی میں کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دی گئی۔  
 گذشتہ ساڑھے پانچ سالوں میں تیل و گیس کی دریافت کے لئے ایک بلاک بھی ایوارڈ نہیں کیا گیا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے اب تک 10 بلاک  مکمل طور پر شفاف عمل سے مختلف کمپنیوں کو ایوارڈ کیے جانے کا عمل حتمی مراحل میں ہے جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مزید30بلاکس  ایوارڈ کرنے کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کیے جائیں گے جن میں بین الاقوامی طور پر روڈ شوز کا انعقاد بھی شامل ہے۔
  وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ تیل و گیس ذخائر کی دریافت کے لئے ملک کے 41فیصد حصے پر واقع مختلف بلاکس ایوارڈ کیے گئے جن میں اب تک صرف4فیصد پر کام کیا گیا ہے۔ 
اجلاس میں ملک میں تیل و گیس کی دریافت کی راہ میں حائل عوامل کا بھی تفصیلی جائزہ
 ملک میں موجود تیل و ذخائر کی دریافت کے عمل کو تیز کرنے کے لئے سیسمک سروے اوجی ڈی سی ایل سے کرانے کا فیصلہ 
 تیل اور گیس دریافت کرنے والی کمپنیوں کو سیکورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات کا فیصلہ، صوبہ خیبر پختونخواہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی مدد سے تیل و گیس دریافت کرنے والی کمپنیوں کو مکمل سیکیورٹی مہیا کی جائے گی: اجلاس میں فیصلہ
 تیل اور گیس دریافت کرنے کے شعبے میں حائل مشکلات کو دور کرکے پاکستان چھوڑ کر جانے والی  غیر ملکی کمپنیوں کو واپس لایا جا سکتا ہے: وزیرِ اعظم کو بریفنگ 
 وزیرِ اعظم کی جانب سے تیل و گیس دریافت کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایگزان کی پاکستان واپسی کے
فیصلے کا خیر مقدم
حکومت تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے سلسلے پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی کمنپیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی: وزیرِ اعظم