وزیر اعظم عمران خان سےوفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ( فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) کے وفد کی ملاقات

October 16, 2018

وزیر اعظم عمران خان سےوفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ( فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) کے وفد کی  ملاقات
 
; ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود 
 
; وفد کی وزیر اعظم کو منتخب ہونے اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد 
 
; وفد نے وزیر اعظم کو تاجر برادری اور ملکی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں 
 
; وفد کی جانب سے انجنیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بحالی کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم 
 
; تاجر برادی اور صنعت کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ جہاں معیشت کا پہیہ چلے اور ملک معاشی طور پر ترقی کرے وہاں نوجوانوں اور ہنر مند کے لیے نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں : وزیر اعظم 
 
; ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کے برعکس موجودہ حکومت تاجر برادی کے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائے گی: وزیر اعظم 
 
;معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر بزنس کمیونٹی کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا: وزیر اعظم 
 
; حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط پارٹنر شپ سے ملک معاشی میدان میں آگے بڑھے گا: وزیر اعظم