وزیرِ اعظم عمران خان سےعلماء کرام کے وفد کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات

October 03, 2018

اسلام آباد، 03اکتوبر2018:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان سےعلماء کرام کے وفد کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات
٭ وفد میں مفتی منیب الرحمان، مولانا محمد حنیف جالندھری، صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی، مولانا یاسین ظفر، مولانا عبدالمالک، ڈاکٹر مولانا عطاء الرحمن، مولونا سید قاضی نیاز حسین نقوی شامل
٭ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود، وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی ملاقات میں موجود
٭ ملاقات میں حکومت کی جانب سے شعبہ تعلیم (نظام و نصاب تعلیم) کی بہتری کے لئے کی جانے والی اصلاحات اور اس سلسلے میں مدارس کے کردار و خدمات اوران سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال
٭ علماء کرام کے وفد کی وزیرِ اعظم عمران خان کو وزیراعظم  منتخب ہونے پر مبارکباد،
٭ خلوصِ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو  اپنے مشن میں سرخروکرے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب فرمائے: وفد کی وزیرِ اعظم سے گفتگو
٭ علماء کرام حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی بھرپور حمایت کریں گے:  وفد کی وزیرِ اعظم کو یقین دہانی
٭ وزیرِ اعظم کی جانب سے حکومتی اقدامات کی حمایت پر علمائے کرام کا شکریہ
٭  نظامِ تعلیم اور نصاب تعلیم کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم
٭  ملک میں تین مختلف نظام تعلیم کی موجودگی قوم کی تقسیم اور مختلف کلچرز کو پروان چڑھانے کا باعث رہی ہے۔ ایک قوم کی تعمیر کے لئے ضروری ہے کہ بنیادی نظام تعلیم اور نصاب تعلیم میں یکسانیت ہو: وزیرِ اعظم
٭  مدرسے کے بچوں کا بھی پورا حق ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں: وزیرِ اعظم  
٭ شعبہ تعلیم میں اصلاحات کا بنیادی مقصد تفریق کاخاتمہ اور مدرسے کے بچے کو اوپر لانا ہے: وزیرِ اعظم
٭ مدرسوں کی خدمات کو نظر انداز کرنا اور ان کو دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے:  وزیرِ اعظم