وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بھٹو اور سیکرٹری جنرل حلیم عادل شیخ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات

October 02, 2018

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بھٹو اور سیکرٹری جنرل  حلیم عادل شیخ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات۔
 
ملاقات میں معاونین خصوصی وزیراعظم، نعیم الحق، افتخار درانی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے۔
 
وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے نئے صدر اور سیکرٹری جنرل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کو ہدایت کی کہ پارٹی کے منشور پر عمل اور پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔
 
صوبہ سندھ سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ وزیراعظم عمران خان نے تھر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت کو ہدایت کی کہ جلد ازجلد تھر کا دورہ کرکے صحت عامہ سے متعلقہ مسائل پر تھر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سندھ اور سندھیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔
 
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعظم۔
 
وزیراعظم کی صوبائی صدر اور سیکرٹری جنرل کو پاکستان تحریک انصاف کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرنے اور اگلے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہدایت