پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پانچ سالہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

September 10, 2018

٭ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پانچ سالہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
٭ سیکرٹری ہاوسنگ کی جانب سے وزیرِ اعظم کوہاوسنگ کمیٹی کی جانب سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفننگ
٭ سیکرٹری ہاوسنگ نے وزیر اعظم کو ملک میں گھروں کی موجودہ صورتحال اور سالانہ طلب سے آگاہ کیا۔ ٭پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے مطلوبہ زمین، تعمیرات کے لئے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کے حوالے سے مختلف آپشنز اور پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامی سطح پراور متعلقہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفننگ 
٭ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔ حکومت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے: وزیرِ اعظم
٭ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے نہ صرف ملک میں بے گھر افراد کی رہائش کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ اس سے لاکھوں بے روز گار افراد کو نوکریاں میسر آئیں گی اور ہاوسنگ سیکٹر سے منسلک صنعتوں کو ترقی ملے گی: وزیرِ اعظم
٭ ملک کے کونے کونے میں واقع سرکاری اراضیوں کے علاوہ محض پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گیسٹ ہاوسز اوردیگرسرکاری عمارتوں اور املاک کی اربوں روپے کی زمین کو برؤے کار لا کر ہاوسنگ پروگرام کے لیے خاطر خواہ مالی وسائل اکٹھے کیے جا سکتے ہیں: وزیرِ اعظم 
٭وزیرِ اعظم بذاتِ خود اس پروگرام کی اونر شپ لیں گے: اجلاس میں فیصلہ 
٭ وزیرِ اعظم کی کمیٹی کو حتمی سفارشات آئندہ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت تاکہ پروگرام کا جلد از جلد اعلان کیا جا سکے