وزیر اعظم عمران خان سے ڈاکٹر عطا الرحمان کی ملاقات

August 31, 2018

وزیر اعظم عمران خان سے ڈاکٹر عطا الرحمان کی ملاقات 
 
ملاقات میں وفاقی وزیر شفقت محمود ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری، پروفیسر محمد مجاہد اور راشد خان بھی موجود 
 
ڈاکٹر عطاالرحمن نے ملک میں ہائر ایجوکیشن اور خصوصا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے وزیر اعظم کو مختلف سفارشات پیش کیں 
 
وزیر اعظم ہاؤس کو اعلی تعلیم اور جدید ریسرچ سنٹر  بنانے  پر بھی بات چیت 
 
 ملک میں تعلیم کا فروغ ، نظام و نصاب تعلیم میں یکسانیت اور نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید تعلیم کی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیر اعظم 
 
ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے لیے ماہرین کی آرا سے بھی استفادہ کیا جائے گا: وزیر اعظم 
 
حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کو مطلوبہ وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی: وزیر اعظم