وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل کی ملاقات

August 31, 2018

وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل کی ملاقات

ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور خصوصا کراچی کی موجودہ صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو

شہر قائد کی عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے: وزیر اعظم

کراچی جیسے اہم شہر میں بعض مقامات پر بنیادی سہولتوں تک کا فقدان لمحہ فکریہ ہے : وزیر اعظم

ملکی معیشت کی ترقی و استحکام میں کراچی کا کردار کلیدی ہے: وزیر اعظم

کراچی میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے پی ٹی آئی حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: وزیر اعظم

حکومت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے اور اہم ذمہ داری سونپے جانے پر گورنر سندھ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔