وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ

August 04, 2018

وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ 
 
 وزیر اعظم نے چیلاس میں سکول کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی تفصیلات دریافت کیں 
 
 وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو واقعے کی تحقیقات میں اب تک ہونے والے پیش رفت  سے آگاہ کیا
 
 واقعے میں ملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی بھرپور کوشش جاری ہے : چیف منسٹر گلگت بلتستان 
 
; وزیر اعظم کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت 
 
 بچوں کو تعلیم کی سہولت سے محروم کرنےاور سکولوں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کسی طور قابل قبول نہیں۔ ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی یقینی بنائی جائے: وزیر اعظم 
 
; وزیر اعظم آفس  کو واقعے کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر مسلسل آگاہ رکھا جائے :  وزیر اعظم کی ہدایت