Press Release (Urdu)

May 20, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ‏امریکی ریاست ٹیکساس کے سانٹا فے سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر آمد ۔

 

وزیر اعظم کا سبیکا شیخ کے والدین سے سبیکا کی ناگہانی موت پر گہرے رنج ، دکھ  اور ہمدردی کا اظہار۔ 

 

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی،  پوری قوم  سبیکا کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ سبیکا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

 

R51;انتہاپسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے 

 

R51;ایسے رجحانات پر قابو پانے کے لیے جہاں انکی اصل وجوہات تلاش کرنے اور ان اسباب کے تدارک کی ضرورت ہے وہاں بین الاقوامی سطح پر  ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے: وزیر اعظم