پریس ریلیز

February 08, 2018



سید ایاز علی شاہ شیرازی، وزیرمملکت برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی نے آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کو انکی فصل کی خرید اور مقررہ نرخوں کے مطابق ادئیگیوں کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت گنے کے کاشتکاروں کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی خرید اور مقررہ نرخوں کی ادائیگی کو یقینی بناناصوبائی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتا ہے تاہم وفاقی حکومت اور وفاقی کابینہ نے کاشتکاروں کو درپیش مسائل پراپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبوں کو واضح ہدایت کی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ کاشتکاروں کی فصل کی بروقت خرید اور مقررہ نرخوں کے مطابق ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے