وزیر اعظم کا کپتان سرفراز احمد کو فون۔

January 28, 2018

 
 
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کپتان سرفراز احمد کو فون۔  وزیراعظم نے سرفراز احمد اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر  مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ 
 
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نےکہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی صلاحیت اور محنت کا واضح ثبوت ہے۔