دِل جان فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی وزیراعظم سے ملاقات

October 23, 2017

 

اسلام آباد،23اکتوبر 2017ء 
دِل جان فاؤنڈیشن کے چیئرمین دِل جان خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ۔
اُنہو ں نے دِل جان فاؤنڈیشن کی صحت و تعلیم میں جاری کاوشوں اور غریب ونادار لوگوں کی خدمت کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دِل جان فاؤنڈیشن کی سماجی اور معاشرتی خدمات کی حوصلہ افزائی کی اوراُنہیں سراہا۔