عبدالستار ایدھی مرحوم نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ ان

July 08, 2017

 
 
 
عبدالستار ایدھی مرحوم نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ انسانیت کا احترام ہر مذہب کی بنیادہے
۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف
 
ایدھی کی یاد مناتے ہوئے ضروری ہے کہ ہم اُن کے کردارکو سامنے رکھیں اور وہ خوبیاں پیدا کریں جو ایدھی صاحب میں تھیں
 
عبدالستار ایدھی کی برسی کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی جیسے افراد صرف ملک و قوم کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی خدمت خلق کے لیے وقف کر دی ۔انہوں نے رنگ و نسل یا ذات اور مذہب کا فرق نہیں رکھا ہر انسان کو بطور ایک انسان کے اشرف المخلوقات کے مقام پر رکھا اور لوگوں کی خدمت کرنا ایک سعادت جانا ۔ان کے اسی کردار کی بدولت آج پوری دُنیا میں عبدالستار ایدھی کو قدر و منزلت سے دیکھا جاتا ہے۔ان کی برسی مناتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں اپنے اندر وہی خوبیاں پیدا کریں جو ایدھی صاحب میں موجود تھیں۔